اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے ریڈیو اسٹیشن کو افغانستان کے انتشار کے شکار صوبے ننگر ہار میں ایک فضائی حملے میں تباہ کیا گیا،پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب قائم اِس ریڈیو کا نام ’’صدائے خلافت‘‘ رکھا گیا تھا۔ افغانستان میں نیٹو مشن کے ترجمان کرنل مائک لاہرون نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ننگر ہار کے آچین ضلع میں دہشت گردی کے دو مقامات کو فضائی حملے کا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
نیٹو ترجمان نے ان حملوں کے حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی۔ اِس ریڈیو کو تباہ کرنے کے لیے دو حملے کیے گئے۔ ننگرہار میں داعش کے ریڈیو کو تباہ کرنے کی امریکی کارروائی کی افغان حکام نے بھی نام مخفی رکھنے کی شرط پر تصدیق کی ۔
.......
/169